اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.50 قیمت فروخت : 38.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.59 قیمت فروخت : 319.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.28 قیمت فروخت : 367.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 173.32 قیمت فروخت : 173.63
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.25 قیمت فروخت : 202.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.71 قیمت فروخت : 916.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 340100 دس گرام : 291600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311756 دس گرام : 267298
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3391 دس گرام : 2910
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب حکومت کو واٹر ایمرجنسی پھر نافذ کرنے کی تجویز

04 Apr 2025
04 Apr 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو واٹر ایمرجنسی پھر نافذ کرنے کی تجویز دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم  نے شہری ہارون، فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت مختلف محکموں نے رپورٹ جمع کرائی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چولستان میں پانی کے بحران کی صورتحال ہے، پانی کے ضیاع پر کریک ڈاؤن کرنا ضروری ہے، حکومت کو چاہئے فوری طور پر واٹر ایمرجنسی نافذ کرے، ڈی جی پی ڈی ایم اے واٹر ایمرجنسی پر اداروں کو لکھیں، کوئی نافذ نہیں کرتا تو آپ میرے پاس آئیں۔

جسٹس شاہد کریم  نے ریمارکس دیئے کہ بڑی سوسائٹیوں کو پانی کے حوالے سے فائنل وارننگ دیں، جس جگہ پر پائپ سے گاڑیاں دھوتے نظر آئیں اس سوسائٹی کو سیل کر دیں، پانی کے ضیاع کی خلاف ورزی پر ہاؤسنگ سوسائٹی کو پہلا فائن ایک لاکھ اور دوسرا پانچ لاکھ کا کریں، اس کے بعد خلاف ورزی ہو تو انتظامیہ کمیٹی کو معطل کر دیا جائے، بڑی عمارتوں میں واٹر ری سائیکل پلانٹس لگائے جائیں، دیہات میں بھی واٹر ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے، لاہور کا پانی تیزی سے نیچے جا رہا تھا، ہم  نے اس کا لیول رکوایا ہے، اس محنت کو ضائع نہیں ہونے دینا۔

عدالت نے کیس پر کارروائی آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles