اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.45 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 307.47 قیمت فروخت : 308.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.46 قیمت فروخت : 362.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 168.86 قیمت فروخت : 169.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.06 قیمت فروخت : 197.41
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.70 قیمت فروخت : 912.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314100 دس گرام : 269300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287923 دس گرام : 246857
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3150 دس گرام : 2704
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: 3 ماہ کے دوران 27 خواتین قتل، 151 سے زیادتی

03 Apr 2025
03 Apr 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران خواتین اور بچوں کے ساتھ جرائم نمایاں رہے، جنوری سے 31 مارچ تک 27 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تین ماہ میں151 خواتین سے زیادتی اور  1182 خواتین کو اغوا کرنے کے مقدمات درج ہوئے جبکہ اب بھی 194 خواتین بازیاب نہیں کروائی جا سکی ہیں، 3 ماہ میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے 14 بچے ابھی تک نہیں مل سکے۔

پولیس ڈیٹا کے مطابق 3 ماہ میں خواتین کے اغواء کے 11 سو 82 مقدمات درج ہوئے، مغوی خواتین میں صرف 988 خواتین بازیاب ہوئیں جبکہ 194 نہ مل سکیں، جرائم پیشہ افراد نے 138 بچوں کو اغوا کیا جن میں 14 بچے نہ مل سکے۔

3 ماہ میں 151 خواتین کے زیادتی کے مقدمات درج ہوئے جن میں سے 110 ملزمان گرفتار 41 گرفتار نہ ہو سکے، بچوں سے زیادتی کے 47 مقدمات درج ہوئے جن میں 44 ملزمان گرفتار 3 گرفتار نہ ہو سکے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا ہے بچوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں زیرو ٹالرنس ہے تاہم زیادہ تر کیسز حل کر لیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے