
03 Apr 2025
(لاہور نیوز) مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنیوالا شوہر گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 43 سالہ خاتون پر چھریوں سے زخمی کرنے کی اطلاع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ اقدام قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے رات گئے خاتون کے پیٹ اور گردن کے قریب چھریوں کے وار کیے تاہم خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔