
03 Apr 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کاہنہ میں پولیس نے7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
تھانہ کاہنہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم خرم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بچی مسجد سے پانی لینےجا رہی تھی کہ اسی اثناء میں ملزم نے اسے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تعاقب کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کا کہنا تھا کہ ایسے سفاک ملزم کو قرار واقعہ سزا دلوانا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔