اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.40 قیمت فروخت : 280.90
  • یورو قیمت خرید: 309.12 قیمت فروخت : 309.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 359.66 قیمت فروخت : 360.30
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.98 قیمت فروخت : 197.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.39 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.78 قیمت فروخت : 912.40
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 315700 دس گرام : 270700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 289390 دس گرام : 248140
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3161 دس گرام : 2713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سندر: بہنوئی کے ہاتھوں شادی سے ایک روز قبل دلہن قتل

03 Apr 2025
03 Apr 2025

(لاہور نیوز) تھانہ سندر کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات، دلہن بننے سے ایک دن قبل ہی بہنوئی نے دوشیزہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے، لڑکی کی آج بارات تھی، لواحقین کے مطابق بہنوئی  نے عائشہ کا قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

ملزم  نے صبح 4 بجے کے قریب کمرے میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں گولیوں کی زد میں آکر دولہن جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم  نے خود 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے دلہن کے دوسرے بہنوئی کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جس کے بعد قتل کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles