اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.55 قیمت فروخت : 281.05
  • یورو قیمت خرید: 311.10 قیمت فروخت : 311.66
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.50 قیمت فروخت : 368.15
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.00 قیمت فروخت : 175.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.09 قیمت فروخت : 199.45
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.80 قیمت فروخت : 74.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.91 قیمت فروخت : 77.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 326200 دس گرام : 279700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 299014 دس گرام : 256390
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3351 دس گرام : 2876
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مفتی قوی کا عید پر راکھی ساونت کیلئے خصوصی پیغام

02 Apr 2025
02 Apr 2025

(لاہور نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش رکھنے والے پاکستانی مذہبی شخصیت مفتی قوی نے عید کے موقع پر راکھی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مفتی قوی کے حالیہ انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں مفتی قوی نے راکھی ساونت کو محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ راکھی کے لیے محبت کے پیغامات تو بھیج چکے ہیں لیکن عید کے موقع پر عیدی دینے کا پیغام پہلی بار بھیج رہے ہیں۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت نے اس سے قبل پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر مفتی قوی نے نہ صرف شادی کی پیشکش کی بلکہ کروڑوں روپے کے تحائف دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔اس سے قبل پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے بھی راکھی کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ راکھی نے مفتی قوی کی پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ اپنا وزن کم کرلیں تو زیادہ اچھا ہوگا۔

حالیہ انٹرویوز میں راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی کتنی بیویاں ہیں لیکن وہ خود اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہیں۔انہوں نے مفتی قوی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں سنبھال نہیں پائیں گے۔ راکھی نے مزید کہا کہ انہیں غریب لوگ پسند نہیں ہیں اور اگر کوئی امیر ہے تو وہ ان سے شادی کے لیے قسمت آزما سکتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles