اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عزیقہ ڈینیل کا انڈسٹری میں مذہب کیوجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنے کا انکشاف

01 Apr 2025
01 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل عزیقہ ڈینیل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں انہیں مذہب کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں عزیقہ ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز میں کچھ انتہائی اہم رسوم و رواج اور عیسائی ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے بارے میں بات کی۔

عزیقہ ڈینیل نے بتایا کہ شوبز کو عام طور پر ایک لبرل فیلڈ سمجھا جاتا ہے لیکن یہ حقیقت میں درست نہیں ہے، مجھے 50 لوگوں کے عملے کے سامنے بڑے ناموں سے اپنے مذہب کے خلاف امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور کسی نے بھی اس صورتحال کو چیلنج کرنے کے لیے قدم نہیں اٹھایا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی مذہب کی وجہ سے ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے خلاف آواز نہیں اٹھائی کیونکہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو وہ سائیڈ لائن کر دی جائیں گی۔

عزیقہ ڈینیل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں آج کل اداکار دوسرے ساتھی اداکاروں کے کردار کو چھیننے کی کوشش کرتے ہیں، وہ ایسے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ٹھکرا دیتے ہیں جس کے انسٹاگرام پر فالوورز کم ہوں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کی توجہ اداکاری کے علاوہ ہر چیز پر ہے، وہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ ایسا نہیں کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے