اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.40 قیمت فروخت : 280.90
  • یورو قیمت خرید: 309.12 قیمت فروخت : 309.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 359.66 قیمت فروخت : 360.30
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.98 قیمت فروخت : 197.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.39 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.78 قیمت فروخت : 912.40
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 315700 دس گرام : 270700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 289390 دس گرام : 248140
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3161 دس گرام : 2713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی سینما میں عید الفطر پر کتنی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں؟بڑی خبر سامنے آگئی

30 Mar 2025
30 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی سینماؤں میں عیدالفطر پر اس بار 5 نئی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فلم سازوں نے جہاں نئی فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ شائقین کے لیے پرانی فلموں کو بھی ریلیز کیا جائے گا۔

فلم مارشل آرٹسٹ

مارشل آرٹسٹ کے ٹریلر سے اسٹوری ایک ایسے ایم ایم اے فائیٹر کی معلوم ہوتی ہے جو دنیا کا بیسٹ فائیٹر بننا چاہتا ہے لیکن اس سفر میں اسے بہت سے چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔ اگر آپ اسپورٹس ڈرامہ دیکھنے کے شوقین ہیں تو آپ کو اس فلم میں ٹریننگ مونٹاجز، ایکشن سیکوئنسز اور خوبصورت لوکیشنز بھی دیکھنے کو ملیں گی، ٹریلر میں آپ بالی وڈ کی فلم راکی اور سنجو کی فیل بھی محسوس کرسکیں گے۔

مارشل آرٹسٹ میں ہدایتکاری کے اداکار و گلوکار شاز خان نے سر انجام دی ہے جو کہانی میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ کاسٹ میں صنم سعید اور فاران طاہربھی شامل ہیں۔فلم انگریزی زبان میں ہے جو دنیا بھر میں 4 اپریل جبکہ اردو ڈبڈ ورژن کے ساتھ پاکستان میں عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم کبیر

ٹریلر دیکھ کر بنگلہ دیشی فلم طوفان کی یاد آگئی، حالانکہ وہ ایک بڑے بجٹ کی فلم تھی ،کبیر میں شاید آپ اتنا کچھ وسیع تو نہ دیکھ سکیں البتہ پرانی بالی وڈ ایکشن فلمز کی وائبز آپ کو ضرور ملیں گی۔یہ کہانی ہے گینگسٹر کبیر کی جسے ایک عام سی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے، اس فلم میں ایکشن سیکوئنس، رومانس اور گانے بھی ہیں، فلم کی ہدایتکار نیہا لاج ہیں جبکہ کاسٹ میں میثم علی، سکینہ خان اورعدنان شاہ ٹیپو بھی شامل ہیں۔

فلم قلفی

ٹریلر سے ہنٹ مل چکا ہے کہ شہروز سبزواری فلم میں ہیکر کے ساتھ چور کا کیریکٹر کررہے ہیں۔ ٹریلر کی فیل لائٹر ہے شاید فلم میں کامیڈی زیادہ ہو کیونکہ اسے لائٹر فلم کہا جارہا ہے لیکن ٹریلر میں کوئی ایسی پنچ لائن یا کوئی کامیڈی ڈائیلاگ سننے کو نہیں ملا،فلم ڈاکٹر مشہود رضا کی پیشکش ہے جس کی کاسٹ میں شہروز سبزواری کے ساتھ سعیدہ امتیاز، جاوید شیخ، مریم انصاری، معمر رانا اورعدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔

فلم لمبی جدائی

ٹریلر سے آپ کو یہ ایک ایکشن ڈرامہ سے گندھی کہانی معلوم ہوتی ہے جو 90 کی دہائی میں بننے والی پرانی لالی ووڈ فلموں کی دنیا میں لے جائے گی۔ فلم میں گانے اورایکشن سیکوئنسز بھی پرانے انداز میں فلمائے گئے ہیں اورپرانی لالی وڈ فلمیں دیکھنے کے شوقین فلم بینوں کے لئے یہ فلم توجہ بٹور سکتی ہے۔ فلم کے ہدایتکار جاوید رضا ہیں جبکہ کاسٹ میں طیب خان، فضا مرزا، بابر علی اور دیگر شامل ہیں۔

فلم عشق لاہور

ویسے تو یہ ٹریلر بھی پرانی لالی ووڈ فلموں کی یاد دلا رہا ہے لیکن شاید کہانی کچھ مختلف ہو، اسٹوری لائن مافیا ورلڈ کے ہاتھوں مشکلات اٹھانے والے کپل کی ہے لیکن اس پنجابی فلم میں روایتی پنجابی ڈانس اس بھی ملے گا، عشق لاہورڈائریکٹر شاہد رانا کا شاہکار ہے جس میں الطمش بٹ، صائمہ نور، جاوید شیخ اور شمعون عباسی شامل ہیں۔ان فلموں کے ساتھ 2023 میں ریلیز ہونے والی اینتھلوجی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ بھی اس سال عید الفطر پر ریلیز کی جارہی ہے اس فلم میں تین کہانیوں پر تین مخلتف ہدایتکاروں نے ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دئے ہیں 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles