اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

برطانوی پارلیمان کا "سٹار آف پاکستان" ایوارڈ، فیروز خان کے نام

29 Mar 2025
29 Mar 2025

(ویب ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے اداکار فیروز خان کو سٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا۔

ہاؤس آف لارڈز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں فیروز خان کو سٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب بھی شریک تھیں۔

ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سوتھ اور بارونس آلڈین نے کیا تھا جس میں دیگر برطانوی رکن اسمبلی بھی موجود تھے۔

تقریب میں فیروز خان کے مداحوں سمیت میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فیروز خان نے برطانوی پارلیمنٹ اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے باعثِ افتخار ہے۔

فیروز خان نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت، رومیو ویڈز ہیر اور حبس جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری کی اور مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔

یاد رہے کہ رواں برس ہی یہ ایوارڈ بشریٰ انصاری اور ہانیہ عامر کو بھی مل چکا ہے جب کہ گزشتہ برس ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو بھی دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے