پاکستانی اداکار دہشتگرد نہیں کہ انہیں بھارتی ویزا نہ دیا جائے: سلمان خان مودی سرکار پر پھٹ پڑے

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان پاکستانی اداکاروں کو ویزا نہ دینے پر مودی سرکار پر پھٹ پڑے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کا شاید ہی کوئی ایسا اداکار ہو جو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہ رکھتا ہو اور اب اس فہرست میں بجرنگی بھائی جان کے نام کا بھی اضافہ ہوگیا، سلمان خان پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں سائن کرکے ان کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب نظر آتے ہیں۔
بھاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار سلمان خان نے فلم سکندر کی تشہیری مہم کے دوران پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا، صحافیوں سے گفتگو میں دبنگ سٹار نے کہا کہ آپ لوگ حکومت سے اجازت لے آئیں میں تو پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں کہ انہیں بھارتی ویزا نہ دیا جائے، وہ بھی ہماری طرح بس ایک فنکار ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ 2016ء سے مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔