اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار لطیف کپاڈیا کی 23 ویں برسی

29 Mar 2025
29 Mar 2025

(لاہور نیوز) معروف پاکستانی اداکار لطیف کپاڈیا کے مداح آج ان کی 23 ویں برسی منا رہے ہیں۔

اداکار لطیف کپاڈیا 27 مارچ 1934ء کو برٹش انڈیا کے شہر ناسک میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئے ، بنیادی طور پر وہ بینکاری کے شعبے سے وابستہ تھے لیکن اداکاری کا شوق رکھتے تھے۔

پچاس کی دہائی میں جب تھیٹر اپنے عروج پر تھا تو لطیف کپاڈیا  نے بھی کئی ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے اور تھیٹر کے منجھے ہوئے فنکار کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔

لطیف کپاڈیا ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے اور 1967ء میں انکا پہلا ٹی وی ڈرامہ ’ شیشے کا آدمی ‘ پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے بارش، ففٹی ففٹی، برزخ، نادان نادیہ اور شکست آرزو میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کو فنی خدمات کے صلے میں 23 مارچ 2001ء کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

لطیف کپاڈیا 29 مارچ 2002ء کو 68 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles