اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، زائد کو کیسے خوش رکھیں گے؟ ثمن انصاری

27 Mar 2025
27 Mar 2025

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری کا کہنا ہے کہ بطور انسان مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، ایسے میں وہ ایک سے زائد خواتین کو کیسے خوش رکھ سکتے ہیں؟

ثمن انصاری حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی شادیوں سمیت مرد کی ایک سے زائد شادیوں پر بھی بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 16 سال تک چلی اور طلاق ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد ان کے پہلے شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی۔

اداکارہ کے مطابق کیوں کہ ماں تھیں اور انہیں اپنا کیریئر بھی بنانا تھا، اس لیے انہوں نے طلاق کے بعد فوری طور پر دوسری شادی نہیں کی لیکن بعد میں انہوں نے بھی دوسری شادی کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق کے فوری بعد ان کے پہلے شوہر کی جانب سے شادی کرنے پر اب اگر وہ سوچیں کہ ان کا پہلے ہی کسی خاتون سے افیئر تھا تو یہ غلط ہوگا، یہ ان کا کام نہیں، وہ جانیں اور ان کا کام جانیں۔

مرد کی دوسری شادی کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر پہلی شادی کے وقت ہی مرد یہ عندیہ دے دے کہ وہ دوسری شادی بھی کر سکتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

ثمن انصاری کا کہنا تھا کہ بہت ساری خواتین مرد کی ایک سے زائد شادیوں کو تسلیم کرتی ہیں، اس لیے مرد کو پہلی ہی شادی کے وقت نکاح نامے میں یہ بات کہنی چاہیے کہ وہ دوسری شادی بھی کر سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مرد کی دوسری شادی کا معاملہ مرد کا ذاتی مسئلہ اور پھر ان کی پہلی بیوی کا مسئلہ ہے، ان دونوں کو ہی افہام و تفہیم کے ساتھ معاملے کو حل کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ لیکن مرد کو دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینی چاہیے اور جہاں تک انہیں معلوم ہے کہ مذہب بھی اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ مرد دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لے۔

ثمن انصاری کا کہنا تھا کہ لیکن بطور انسان مرد ایک بیوی نہیں سنبھالتا، وہ ایک سے زائد خواتین کو کیسے خوش رکھ سکے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر مرد دوسری شادی بھی کرتا ہے تو اس کا فرض ہے کہ تمام خواتین کو یکساں حقوق اور خوشیاں فراہم کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles