
27 Mar 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سبینہ فاروق نے بڑی گاڑیوں کے مالکان کو اخلاقیات اور صبر کا درس دے دیا۔
سبینہ فاروق نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک اہم سماجی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس بڑی گاڑی ہے تو اس کا ظرف بھی بڑا ہونا چاہیے، خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ جو اپنی فیملی کے ساتھ باہر نکلتے ہیں، ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا چاہیے۔
انہوں نے گاڑی چلانے والوں کو تنبیہ کی کہ وہ غیر ضروری ہارن بجانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بائیک پر سوار معصوم بچے خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔
سبینہ فاروق نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی بائیک سوار چند لمحوں کے لئے آپ کی لین میں آ جاتا ہے تو صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، جب تک کہ کوئی سنگین مسئلہ پیش نہ آئے۔