اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ نے خانہ کعبہ کے صحن میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی

26 Mar 2025
26 Mar 2025

(ویب ڈیسک) مشکلات میں گھرے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی اور خانہ کعبہ کے صحن میں اللہ کو گواہ بنا کر اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے معافی مانگ لی۔

رجب بٹ نے مسجد الحرام کے مطاف میں حالت احرام میں کھڑے ہو کر اپنی ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

انہوں نے اپنی بات کے آغاز پر درود پاک اور پھر کلمہ پڑھا اس کے بعد کہا کہ میرا مال، جان، والدین، اولاد اور خون کا ایک ایک قطرہ نبی پاک ﷺ پر قربان ہے۔

رجب بٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے جو مسئلے مسائل چل رہے ہیں میں اس پاک جگہ پر حلف لے کر کہتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے جو کچھ بھی لاعلمی میں ہوا اس کے لیے پہلے بھی معذرت کی اور ایک بار پھر ہاتھ جوڑ کر معذرت کرتا ہوں اور اپیل ہے کہ اپنے دلوں کو میرے لیے صاف کر لیں۔

رجب بٹ نے علما ءکرام، پنجاب حکومت اور پاک فوج سے اپیل کی کہ ان کے خلاف درج پیکا ایکٹ کے مقدمے پر نظر ثانی کر کے انصاف دلوایا جائے۔

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ جو دفعہ 295 مجھ پر لگائی جارہی ہے اس کے بارے میں اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ وہ جھوٹی ہے لیکن جھوٹا لفظ کاٹ کر 295 دفعہ کے حوالے سے فتویٰ دے دیا گیا۔

رجب بٹ نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ میں ایک بار پھر اللہ، اس کے رسولﷺ اور تمام مسلمانوں سے معذرت کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles