اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار فیروز خان کا ہمشکل سوشل میڈیا پر چھاگیا،ویڈیوز اور تصاویر وائرل

24 Mar 2025
24 Mar 2025

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار فیروز خان سے ملتے جلتے ایک شخص کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جس نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔

مختصر ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر ’’ہینڈسم بوائے‘‘ کے نام سے اکاؤنٹ چلانے والے اس شخص نے خود کو ’’شبیر احمد‘‘ بتایا ہے،جس کے چہرے کے خدوخال پاکستانی اداکار فیروز خان سے کافی حد تک ملتے جلتے نظر آرہے ہیں۔

ہینڈسم بوائے کے اس ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 21.4 ہزار فالوورز جبکہ 287.7 ہزار لائیک ہیں۔ فیروز خان کے جیسے دکھائی دینے والے شبیر احمد کی ایک ویڈیو پر 33.6 ملین ویوز بھی موجود ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان کی مشابہت کے باعث وائرل ہونے والے اس سوشل میڈیا صارف کی خبریں پاکستان کے مختلف نیوز ویب سائٹس پر بھی پڑھنے کو مل رہی ہیں۔ تاہم، کیا یہ شخص واقعی فیروز خان کا ہمشکل ہے؟ فیکٹ چیک ٹیم نے اس بات کی تحقیقات کی کہ آیا واقعی شبیر احمد نامی یہ صارف فیروز خان کا ہمشکل ہے یا پھر یہ مصنوعی ذہانت (AI) کی ایک چال ہے؟

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’شبیر احمد‘‘ کے چہرے کے تاثرات اور انداز فیروز خان سے بہت ملتے جلتے ہیں۔ تاہم، کچھ صارفین نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیوز کسی ایپ یا AI ٹول کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔

اگرچہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص جسامت میں فیروز خان جیسا نہیں، لیکن چہرے کے نقوش (فیچرز) تقریباً ایک جیسے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کسی فیس سویپ ایپ یا AI جنریٹڈ ہے، جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ شخص قدرتی طور پر فیروز خان سے مشابہت رکھتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles