اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی سیٹھی کی والدہ کو بلاک بسٹر گانا ’پسوڑی‘پسند نہیں، حیران کن انکشاف

23 Mar 2025
23 Mar 2025

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار علی سیٹھی کی والدہ رائٹر و ٹی وی میزبان جگنو محسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بیٹے کا سب سے مقبول گانا ’پسوڑی‘ پسند نہیں۔

پسوڑی‘ کو فروری 2022 میں ’کوک اسٹوڈیو 14‘ کے تحت جاری کیا گیا تھا، جسے اب تک یوٹیوب پر 83 کروڑ بار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں گانے کو یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ اس پر لاکھوں بار انسٹاگرام اور ٹک ٹاک ریلز بنائی جا چکی ہیں۔

پسوڑی‘ کو سال 2022 میں انٹرنیٹ پر دنیا بھر میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے کا اعزاز بھی حاصل رہا تھا۔

پسوڑی‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں پسند کیا گیا اور یہ گانا کئی ہفتوں تک عالمی سطح پر یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ٹرینڈنگ بھی کرتا رہا لیکن اس باوجود گانا گلوکار کی والدہ جگنو محسن کو پسند نہیں۔

جگنو محسن نے حال ہی میں یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب علی سیٹھی پیدا ہونے والے تھے، تب وہ بڑے شوق اور اہتمام سے گانے سنا کرتی تھیں، اسی وجہ سے ہی وہ گلوکار بنے۔

ان کے مطابق انہیں خالص فوک پنجابی گانے زیادہ پسند ہوتے تھے اور انہوں نے سات سال کی عمر تک بیٹے علی سیٹھی کے ساتھ خالص پنجابی زبان میں نہ صرف بات کی بلکہ انہیں پنجابی گانے بھی سناتی رہتی تھیں، اسی وجہ سے ہی آج ان کے بیٹے اچھے پنجابی گانے بھی گا لیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں والدہ علی سیٹھی نے بتایا کہ انہیں بیٹے کے پنجابی گانے یا پھر غزلیں زیادہ پسند ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بیٹے کا گانا ’پسوڑی‘ پسند نہیں اور انہوں نے یہ بات اپنے بیٹے کو بھی بتا رکھی ہے۔

جگنو محسن کا کہنا تھا کہ جب ’پسوڑی‘ کو کروڑوں بار دیکھا گیا تھا، تب ہی انہوں نے بیٹے کو بتادیا تھا کہ انہیں ان کا گانا پسند نہیں۔

جگنو محسن نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ اب لوگ انہیں ان کی اپنی پہچان کے بجائے علی سیٹھی کی والدہ کے طور پر زیادہ جانتے ہیں۔

جگنو محسن کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات نہیں کہ انہیں ان کے بیٹے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles