
22 Mar 2025
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ داروں کیلئے سزا کی سفارش کر دی گئی۔
قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیلئے استحقاق کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین کمیٹی نے کہا آئی جی جیل خانہ جات چیئرمین سینیٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری کو خط لکھے گی اور ان سے رضامندی پوچھی جائے گی۔
آئی جی جیل خانہ جات نے آگاہ کیا کچھ چیزیں ریکارڈ پر نہیں آتیں جن کو کلیئر کرتا ہوں، یاسمین راشد کو متعدد بار ہسپتال لیکر گئے، سابق گورنر عمر چیمہ گزشتہ 8 ماہ سے ہسپتال میں ہیں، آئی جی جیل خانہ جات کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کا جیل میں ٹرائل جاری ہے، انہیں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل نہیں کرسکتے۔