
(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں زمین سے محبت کے اظہار کا آج دن منایا جارہا ہے، ارتھ آور کے دوران رات کو روشنیاں ایک گھنٹے کیلئے بجھا دی جاتی ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام
صدر مملکت آصف علی زرداری نے توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا، اپنے پیغام میں کہتے ہیں غیر ضروری بتیاں بند کرنے سے توانائی کی بچت ہوتی ہے، قابل تجدید توانائی کے ذرائع اپنانے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔
آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری بتیاں بند کرنے سے قومی توانائی تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، ایندھن بچانے والی گاڑیوں کو فروغ دینے سے قومی توانائی تحفظ مضبوط ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا زمین کی حفاظت کیلئےاجتماعی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات سے دو چار ہے، آج رات ساڑھے8 بجےغیر ضروری برقی آلات بند کریں، شہری ماحولیاتی تحفظ کی حمایت کی مہم میں بھر پور کردارادا کریں۔