اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر نے اپنی منفرد آواز میں ’قصیدہ بردہ شریف‘ جاری کردیا

21 Mar 2025
21 Mar 2025

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر نے ماہ رمضان میں نیا نعتیہ کلام پیش کر دیا۔

علی ظفر نے اس بار دل کو چھو لینے والے انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ہے اس عظیم الشان کلام کو اپنے منفرد انداز اور شاعرانہ اظہار کے ساتھ پیش کرتے ہوئے علی ظفر نے اس کی روحانی گہرائی کو مزید اجاگر کیا۔

یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے۔

علی ظفر نے نہ صرف اپنی مخصوص اور پرتاثر آواز سے اس کلام کو نیا رنگ دیا بلکہ اس کے بصری پہلو کو بھی غیرمعمولی طور پر تخلیقی اور جاذب نظر بنایا ہے۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد کلام میں علی ظفر نے شاعرانہ جمالیات کو سینما کی فنی مہارت کے ساتھ جوڑ کر ایسا شاہکار تخلیق کیا ہے جو عقیدت اور محبت رسول ﷺ کے جذبات کو نئی بلندیوں پر لے جاتا ہے۔

اپنے گہرے اور پراثر کلام، دلکش انداز اور جادوئی مناظر کے امتزاج کے ساتھ علی ظفر کا قصیدہ بردہ شریف محض ایک پیشکش نہیں بلکہ ایمان، محبت اور روحانی مسرت کا ایک سفر ہے۔

یہ کلام اب تمام بڑے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے جہاں سامعین روایت اور جدت کے اس بے مثال امتزاج کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جو پہلے کبھی نہ دیکھا گیا اور نہ سنا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles