
21 Mar 2025
(لاہور نیوز) برکی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 35 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ برکی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ فیاض کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا۔