
20 Mar 2025
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں لاہورڈویژن میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت شجرکاری پلان اور نگہبان رمضان کے تحت پے آرڈرز تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔
کمشنر لاہور نے کہا تمام ڈی سیز پلانٹ فار پاکستان کے تحت بھرپور شجرکاری کریں، تمام سہولت بازاروں میں پلانٹ فار پاکستان کاونٹرز بنائیں۔
لاہور میں پنجاب حکومت کیجانب سے 87 فیصد پے آرڈرز مستحقین تک پہنچائے جا چکے، لاہور ڈویژن میں کل 3لاکھ 99ہزار 205 کم آمدن خاندان پے آرڈرز اپنی دہلیز پر وصول کر رہے ہیں۔
لاہور میں 1 لاکھ 99 ہزار 287 مستحق گھرانوں کو پے امدادی رقم پہنچائی جا رہی ہے۔