
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ کچے میں 90 فیصد علاقہ خالی کروا لیا گیا ہے، 45 ڈاکو ہلاک اور67 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، 51 مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں اور 61 ہزار 500 سو ایکڑ علاقہ واگزار کروایا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کو جاتا ہے کیونکہ نواز شریف نے جنرل راحیل اور جنرل باجوہ سے مل کر آپریشن کیا تھا، خیبرپختونخوا (کے پی) میں روزانہ دہشت گردی ہوتی تھی سیکیورٹی فورسز چھوٹے بچے شہید ہوتے رہے ان کا لیڈر بھاگ گیا تھا، 14-2013 میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے اے پی سی لیڈر بھاگ گیا تھا۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی کا جن بوتل میں بند کیا اب وہ دوبارہ ابھر کر سامنے آ گیا ہے، پی ٹی آئی نے کے پی میں کیا کارکردگی دکھائی ہے۔ پاک فوج دن رات دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہے، 428 دہشت گرد گرفتار ہوئے، 34 دہشت گرد ہلاک اور 349 دہشت گردی پر مبنی مقدمات اور 9 حملہ پسپا کیے۔
جدید اقدامات عوامی تحفظ پر حکومت نے سیف سٹی منصوبے سے ہر چیز کو مانیٹر کیا، ایک سال میں قصور، راولپنڈی اور ننکانہ صاحب میں سیف سٹی کے کیمرے لگا دیے ہیں اور 20 اضلاع میں اس سال کے آخر میں کیمرہ لگا دیں گے۔ عثمان بزدار نے تو سیف سٹی کیمرہ ٹھیک ہی نہیں کروائے تھے لیکن ہم اگلے سال تمام شہروں تک سیف سٹی پروجیکٹ لے کر جائیں گے۔
ڈولفن فورس تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور اضلاع میں لے کر جائیں گے۔ ورچوئل پولیس اسٹیشن سے خواتین کو بہت مدد ملی، اپریل 2014 سے اب تک دو لاکھ 62 مقدمات پر کارروائی ہوئی۔ پولیس بجٹ میں اضافہ کر رہے ہیں، جدید اسلحہ بلٹ پروف گاڑیاں جیکٹس دے رہے ہیں، اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں اور پولیس میں فرق پڑا ہے۔