اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کی جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ

20 Mar 2025
20 Mar 2025

(لاہور نیوز) جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا، اب سائلین کو جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کے لئے گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

آئی جی جیل میاں فاروق نذیر  نے کہا کہ ملاقاتی آن لائن ملاقات کیلئے ٹائم حاصل کریں گے، ملاقاتی کو دیئے گئے وقت پر قیدی کو بلا کر شیڈ میں ملاقات کروائی جائے گی۔

میاں فاروق نذیر  نے کہا کہ شہری ویب سائٹ اور واٹس ایپ نمبر پر اپنے کوائف بھجوا کر ملاقات کا وقت حاصل کر سکیں گے، قیدیوں سے ملاقات کے لئے گزشتہ سال کیمپ جیل میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ایڈوانس بکنگ شروع کی گئی تھی۔

آئی جی جیل کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد لاہور کی سینٹرل جیل سمیت پنجاب کی تمام جیلوں میں اپریل سے آغاز کیا جائے گا، جیل حکام کے مطابق آئی جی جیل نے کیمپ جیل میں ایڈوانس بکنگ کے فروغ کے لئے شہریوں کو آگاہی اور فوائد سے آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

میاں فاروق نذیر  نے کہا کہ کیمپ جیل میں ایڈوانس بکنگ کے بعد روزانہ سیکڑوں شہری ایڈوانس بکنگ کے تحت ملاقاتیں کر رہے ہیں، ایڈوانس بکنگ سے جیلوں کی انتظار گاہ میں زیادہ رش نہیں رہے گا۔

آئی جی جیل کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت فراہمی کیلئے کافی حد تک ملاقاتوں میں کمی آئی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles