اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

20 Mar 2025
20 Mar 2025

(لاہور نیوز) قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے۔

جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے پرزوں کو نقصان پہنچا، انسپکشن کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جا رہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے ترجمان  نے کہا کہ جہاز متاثر ہونے کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں، ان کی ایئرپورٹ پر مسلسل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ لاہور ایئر پورٹ بالخصوص رن وے کے اطراف آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ اور شادی ہالوں کی وجہ سے طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سدباب کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles