اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کیلئے تیار ہوں، صحیح شخص کا انتظار ہے: مایا علی

20 Mar 2025
20 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ میں شادی کیلئے تیار ہوں لیکن صحیح شخص کا انتظار ہے۔

حال ہی میں مایا علی نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی کزنز کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔میزبان نے مایا سے سوال کیا کہ وہ شادی کب کریں گی؟ جس کے جواب میں مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ اب شادی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ان کے گھر والوں کی طرف سے ان پر شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم وہ اس فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو ان کی والدہ کی عزت کرے، ان کے کام کو سمجھے اور انہیں سپورٹ کرے۔مایا علی نے بتایا کہ ان کی والدہ اکثر شادی کو لے کر پریشان ہوجاتی ہیں تاہم ان کے بھائی اور کزنز ان کی والدہ کو سمجھاتے ہیں کہ مایا کو شادی کا فیصلہ خود کرنے دیں اور جب اسے کوئی اس کے مطابق شخص ملے وہ تب ہی شادی کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles