
20 Mar 2025
(لاہور نیوز)21رمضان کو شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
لاہور میں 21 رمضان المبارک کے دن ڈبل سواری پر پابندی لگانے جبکہ موبائل سروسز بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
سابق نگران دور میں پہلی بار عاشور،چہلم ،یوم علی ؓپر موبائل سروسز بحال رکھی گئیں۔ لاہور پولیس نے ڈبل سواری پر مشروط پابندی عائد کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
21رمضان کے مرکزی جلوسوں سمیت اہم روٹس پر ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔
لاہورپولیس کے 8 ہزار سے زائد جوان اور افسران سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے، گزشتہ ادوار کی نسبت سخت اقدامات سے انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔