
20 Mar 2025
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ میں جھگڑے پر چھریوں کے وار سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا، چھریوں کے وار سے 35 سالہ شخص کو شدید زخمی حالت میں رات گئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
مقتول کی شناخت سید عادل کے نام سے ہوئی جو مانسہرہ کا رہائشی تھا۔
پولیس نے بتایا کہ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا اغاز کر دیا، لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔