
20 Mar 2025
(لاہور نیوز) چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امن شمعون کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے گرفتار ملزم سے پستول ، میگزین اور گولیاں برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سرعام اسلحہ لیکر گھومنے اور نمائش کر کے خوف وہراس پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔