اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری نے زندگی کو پُرسکون بنانے کا نسخہ بتا دیا

20 Mar 2025
20 Mar 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری پُرسکون اور خوش باش زندگی کا نسخہ بتا دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے مشکل اور ناپسندیدہ حالات سے نمٹنے کے لیے اپنے مداحوں کو چند ٹپس دیں۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ اگر زندگی کو پُرسکون اور خوش باش بنانا چاہتے ہیں تو چند باتیں ذہن میں بٹھالیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جو چیزیں آپ کے پاس ہیں ان پر خوش ہوں اور جو دسترس میں نہیں اُن پر افسوس اور رنجیدہ نہ ہوں۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ کوئی بدتمیزی کرے تو جواب دینے کے بجائے صبر سے کام لیں اور وقت کا انتظار کریں۔ آپ سے بدتمیزی کرنے والے خود نادم ہوں گے۔

اداکارہ نے صلہ رحمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ناراض ہو جائے تو خود جا کر معافی مانگیں اور رشتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

بشریٰ انصاری نے دوسروں کے جذبات اور احساسات کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت تک سکون سے نہیں سوتی جب تک مجھے یقین نہ ہو جائے کہ کسی دوست یا قریبی شخص کو میری کسی بات یا عمل سے تکلیف نہیں پہنچی۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کرلیا جائے تو آپ کی زندگی سکون میں آجائے گی اور کبھی ڈپریشن کا شکار نہیں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles