اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گھر کے کام کاج شوہرکو بھی آنے چاہئیں: حریم فاروق

20 Mar 2025
20 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق کا کہنا ہے کہ شادی کے لئے گھر کے کام آنا ضروری نہیں ہیں، گھر کے کام کاج بیویوں کے ساتھ شوہروں کو بھی آنے چاہئیں۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ شادی کے لیے یہ معیار ہونا کہ عورت کو کھانا پکانا، برتن دھونا اور دیگر کام کاج آنے چاہئیں، یہ ٹھیک نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی اچھی گزارنے کے لئے اور بہت چیزیں ہیں جو ضروری ہیں، شادی اچھی گزارنے کے لیے ایک دوسرے میں صبر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے لئے عزت اور پیار ہونا چاہیے، یہ ضرور سیکھیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور محبت سے کیسے رہنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی کہنے میں تو بڑی مزے کی لگتی ہے کہ ایونٹس ہوتے ہیں، تیاریاں ہوتی ہیں، شغل لگتے ہیں لیکن کسی بھی رشتے کی طرح اس کو نبھانا یہ بہت مشکل کام ہے جو آنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles