اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری نے لوگوں کے عبادتیں نہ کرنے کا سارا ملبہ رمضان ٹرانسمیشنزپر ڈال دیا

19 Mar 2025
19 Mar 2025

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشنز کی وجہ سے لوگ عبادتوں کو بھول گئے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے نئے ڈیلی ویلاگ میں آج کل کے رمضان ٹرانسمیشنز ٹرینڈ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے لوگ روزہ رکھتے تھے اب فاقہ کرتے ہیں۔اپنے گھر میں افطاری کی تیاری کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں سے گفتگو کی اور کہا پہلے لوگ روزہ رکھ کر عبادت کرتے تھے قرآن پڑھتے تھے مگر اب روزہ رمضان ٹرانسمیشنز دیکھ کر گزار دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی رمضان ٹرانسمیشنز ہوتی تھیں مگر ٹرینڈ نہیں تھا جو اب بن گیا ہے ان کے مطابق پہلے کا دور اچھا تھا، اب وہ خود بھی کسی نہ کسی رمضان ٹرانسمیشن میں جاکر بیٹھ جاتی ہیں کہ لوگوں کا اس سے دل بہلتا ہے انہیں اچھا لگتا ہے۔سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ جب لوگ رمضان ٹرانسمیشن نہیں دیکھتے تھے تو زیادہ عبادت کر کے روزہ گزارتے تھے، تسبیحات پڑھتے تھے اور عبادت میں مشغول رہتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles