
19 Mar 2025
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔
ماہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ 29 رمضان کو طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے مناسب تصور کی جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہوگا، جس کی بدولت چاند ایک گھنٹے تک بآسانی دیکھا جا سکے گا۔
اس بنیاد پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 30 مارچ کو چاند نظر آجائے گا اور یکم شوال 31 مارچ کو ہوگی۔ تاہم، ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔