
19 Mar 2025
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا، صہیونیوں نے غزہ میں تاریخ انسانی کی بدترین فسطائیت کی ہے، غزہ میں 48ہزار فلسطینیوں، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، کو شہید کردیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہیں، زخمیوں کی تعداد کئی لاکھ ہے، غزہ میں خوراک اور ادویات کا شدید بحران ہے، جمعہ کو احتجاج کے دوران ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے مظاہروں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔