اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کالج واقعہ سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں

18 Mar 2025
18 Mar 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پنجاب کالج واقعہ سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ  نے پنجاب کالج کے واقعہ سے متعلق کیس کی سماعت کی، فل بنچ میں جسٹس علی ضیا باجوہ اور جسٹس عبہر گل خان شامل تھیں۔

دوران سماعت ایف آئی اے کے ڈائریکٹر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ پیش ہوئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے بتایا کہ پنجاب کالج واقعہ سے متعلق تحقیقات کا عمل مکمل ہو چکا ہے، پنجاب کالج میں کسی بچی کے ساتھ نہ تو زیادتی ہوئی اور نہ ہراساں کرنے کا کوئی واقعہ پیش آیا۔

پنجاب کالج سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا جس بچی کو متاثرہ بچی بنا کر پیش کیا جا رہا تھا اس بچی کا اور اس کے والدین کے بیانات قلمبند کئے گئے اور انہوں نے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں، بچی سیڑھیوں سے گر گئی، کمر پر چوٹ لگنے کے باعث ہسپتال لیکر گئے تھے۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے دیگر طلبہ یا عام شہریوں کے بیانات ریکارڈ کئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے بتایا کہ کالج جا کر جن بچوں نے سوشل میڈیا پر پیغامات دئیے ان کے بیانات بھی ریکارڈ پر ہیں، تمام بچوں نے ایسے کسی واقعہ کی نشاندہی نہیں کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک خاتون  نے مبینہ طور پر متاثرہ بچی کی ماں بن کر ویڈیو بنائی جس کا فرانزک بھی کروایا گیا، خاتون کی تمام پنجاب کالج سے متعلق باتیں جھوٹ ثابت ہوئیں جس کے بعد خاتون کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، خاتون نے اعتراف کیا کہ اس  نے ویوز لینے کے لئے پنجاب کالج سے متعلق جھوٹا ڈرامہ رچایا، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ادارے بروقت اقدامات کرتے تو نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے کہا کہ جب ایک واقعہ ہوا ہی نہیں تو تحقیقات کس چیز کی کرنی ہیں؟ فاضل بنچ کے رکن جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ مفروضوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنا دیں، کوئی متاثرہ ہے ہی نہیں تو کمیشن کیوں بنائیں؟

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے پنجاب کالج واقعہ سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں اور دیگر تعلیمی اداروں میں طالبات کی ہراسگی سے متعلق مبینہ واقعات کی تحقیقات کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب سے درخواست گزاروں کو رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles