
18 Mar 2025
(ویب ڈیسک) چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ داروں کا تعین نہ ہو سکا، ملک کے کئی شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
چینی 180 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، کھلی چینی 180 سے 185 روپے فی کلو جبکہ پیکنگ والی چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
شوگر ملز مالکان، ڈیلرز اور ریٹیلرز قیمتوں میں اضافے کے لئے ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں تاہم کسی بھی فریق کی جانب سے باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔