اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جعلی ویڈیو کیخلاف صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی درخواست نمٹا دی گئی

18 Mar 2025
18 Mar 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی ویڈیو کیخلاف وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی درخواست ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ  نے جعلی ویڈیو کیخلاف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ  نے پیش کی۔

وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، دو ملزمان گرفتار ہوئے، دونوں ملزمان کا چالان عدالت میں جمع ہو چکا ہے، اشتہاری ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے