
18 Mar 2025
(ویب ڈیسک) گلبرگ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایف سی کچی آبادی کے قریب سے ڈکیت گروپ کو حراست میں لیا، ملزمان کچی آبادی میں واردات کرنے کے لئے موجود تھے جس کا انہوں نے اعتراف کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروپ شہریوں کی ریکی کرتا تھا اور موقع پا کر واردات کر کے فوراً فرار ہو جاتا تھا، ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل، دو موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
ملزمان صدیق اور ناظم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔