
18 Mar 2025
(ویب ڈیسک) نجی بینک کے ملازم کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا جس میں قاتل سوتیلا بھتیجا نکلا۔
پولیس کے مطابق پتوکی میں 20 جنوری کو نواحی علاقے ماجرہ گاؤں کے رہائشی محمد اعظم بینک سے ڈیوٹی کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا اور واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
مقتول کی بہن نازیہ تبسم کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس نے جدید اور سائنٹیفک بنیادوں پر کام کیا اور پیشہ وارانہ مہارت سے مقتول کے سوتیلے بھتیجے سمیع الرحمان اور اس کے دوست ہارون کو گرفتار کر لیا، ملزم نے زمین ہتھیانے کے لیے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اعظم کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔