
18 Mar 2025
(لاہور نیوز) قصور سے ایک اور شہری کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔
65 سالہ والد محمد حنیف کام کا کہہ کر گھر سے نکلا تو کچے کے ڈاکوؤں نے پکڑ لیا، اغواکاروں نے شہری کے خاندان سے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا، اغواکاروں نے مغوی کے تشدد کی ویڈیو بھی خاندان کو بھجوا دی۔
بیٹے کے مطابق والد نے کہا کام کیلئے جا رہا ہوں، 3 روز میں واپس آجاؤں گا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے تھانہ پی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن صرف تسلیاں دے رہی ہے، گھر ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں 30 لاکھ کہاں سے دیں، اعلیٰ حکام نوٹس لے کر والد کو بازیاب کرائیں۔