اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • یورو قیمت خرید: 302.08 قیمت فروخت : 302.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.97 قیمت فروخت : 362.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.82 قیمت فروخت : 177.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.43 قیمت فروخت : 196.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 316800 دس گرام : 271600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290398 دس گرام : 248965
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3530 دس گرام : 3029
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زرنش خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی اپیل

18 Mar 2025
18 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔

زرنش خان نے اپنی انسٹا سٹوری پر لکھا ہے کہ میری سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں، میں اب پردہ کرتی ہوں اس لیے صرف یہ درخواست ہی کر سکتی ہوں کہ میری پرانی تصاویر نہ استعمال کریں۔

اداکارہ زرنش خان نے مزید لکھا ہے کہ باقی جس کو جو بھی لکھنا ہے لکھے، بس صرف میری پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کریں، آپ سب کے لیے یہ مہینہ مبارک ثابت ہو۔

یاد رہے کہ زرنش خان نے 2023 میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے بعد اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے فوراً بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی ساری پرانی تصاویر اور ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles