
18 Mar 2025
(لاہور نیوز) ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سپلائی دیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سرفراز سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف بھی کیا۔
ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔