اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیرستان میں دوسرے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت

17 Mar 2025
17 Mar 2025

(لاہورنیوز) ملک میں گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت ہو گئے، ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے وزیرستان سےگیس اور تیل کی دریافت سے متعلق پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سپن وام ون کنوئیں سے دوسری بار تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے ،کنوئیں سے ہلکے تیل اور گیس کابہاؤ 3 ہزار 4 سو 31 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے ، کنوئیں سے حاصل ہونے والی گیس کی مقدار یومیہ 20.485 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔

ماڑی انرجیز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے سپن وام ون کنوئیں سے ملنے والے ہلکے تیل کے ذخائر کی یومیہ مقدار 117 بیرل ہے،وزیرستان میں کواگڑھ فارمیشن میں ماری انرجیز کا شیئر 55 فیصد،او جی ڈی سی ایل کا شیئر 35 فیصد جبکہ اوریئنٹ پٹرولیم کا 10 فیصد شیئر ہے۔معاشی ماہرین کا کہناہے کہ وزیرستان میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے