اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میکال ذوالفقار کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران شادی کی پیشکش

17 Mar 2025
17 Mar 2025

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کو مداح نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دوسری شادی کی پیشکش کر دی۔

میکال ذوالفقار حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں ارم نامی ایک مداح  نے کال کی اور لائیو شو کے دوران اداکار سے محبت کا اظہار کر ڈالا۔

خاتون مداح نے کال پر میزبان ندا یاسر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ السلام و علیکم! آج آپ نے اپنے شو میں میکال ذوالفقار کو مدعو کیا ہے، میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں، ان کی مداح ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ یہ کیسے ممکن ہو سکے گا۔

خاتون مداح  نے مزید کہا کہ براہ مہربانی مجھے بتائیں کہ مجھے اداکار سے شادی کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے کیونکہ میں واقعی ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔

ندا یاسر  نے لائیو شو میں غیر متوقع کال موصول ہونے پر میکال ذوالفقار سے جواب دینے کو کہا۔

میکال ذوالفقار  نے مداح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایسی بات فون پر نہیں کرنی چاہئے، جب میں آپ سے ملوں گا تو میں اس بات کا جواب دوں گا لیکن میں اتنی محبت ملنے پر خوش ہوں۔

دوسری جانب ندا یاسر  نے مداحوں سے اپنے جذبات پر قابو رکھنے اور رمضان ٹرانسمیشن میں اس طرح کی باتیں کرنے سے گریز کرنے کی درخواست کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles