اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی قیمتوں میں کمی طویل مدتی ، وزیراعظم جلد اعلان کریں گے: علی پرویز ملک

16 Mar 2025
16 Mar 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی طویل مدتی ہوگی، وزیراعظم جلد اعلان کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی مد میں جمع ہونے والا ایک ایک روپیہ عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے اور یہ کمی ایک یا دو ماہ کے لیے نہیں بلکہ طویل مدتی بنیادوں پر ہوگی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ جب شہباز شریف نے حکومت سنبھالی تو پٹرول کی قیمت 300 روپے سے زائد تھی لیکن اب صورتحال بہتر بنائی جا رہی ہے۔

ان کا بجلی کی کھپت بڑھنے سے پیدا ہونے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست اس لعنت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

علی پرویز ملک کا پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے بہادر جوان سرحدوں پر دن رات ایک کرکے ملک کا دفاع کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات بہترین انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں جو ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے