اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر وائرل

16 Mar 2025
16 Mar 2025

(لاہور نیوز)معروف پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹک ٹاکر مناہل ملک نے زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرکے دل کی اتاہ گہرائیوں سے اللہ کا شکر ادا کیا۔مناہل نے عمرے کے سفر کو انسٹاگرام پر ایک منی وی لاگ کی صورت میں شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے گھر سے لے کر خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑنے تک کے تمام مناظر کو کیمرے میں قید کیا۔

وی لاگ کا آغاز ان کے کمرے سے ہوا جہاں انہوں نے سفید عبایا پہنا اور سامان لے کر ایئر پورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں، ہوائی جہاز سے لے کر سعودی عرب پہنچنے تک کے مناظر کے بعد مناہل نے وہ لمحہ بھی شیئر کیا جب ان کی پہلی نظر خانہ کعبہ پر پڑی اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔

ویڈیو کا اختتام ان الفاظ پر ہوا، ’’بے شک، اللہ کے گھر سے خوبصورت کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘اپنی اس روح پرور ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مناہل نے کیپشن میں لکھا، ’’الحمدللہ، میرا پہلا عمرہ مکمل ہوگیا، شکریہ اللہ! مجھ جیسی گناہگار کو اپنے گھر میں داخل ہونے کا موقع دیا، آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ میں ذلیل تھی، میں حقیر تھی، تیرے در کی ایک فقیر تھی، تونے ایک ہی سجدے میں مجھے کیا سے کیا بنا دیا۔مناہل کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے لاکھوں فینز نے انہیں ڈھیروں مبارکباد دیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles