اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر کو ’ہولی‘ تہوار پر بندیا لگا کر مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا

16 Mar 2025
16 Mar 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں اور ان کے مداحوں میں دنیا کے تقریباً تمام ہی علاقوں اور مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہولی تہوار کی مبارک باد دی جس میں انہوں نے ماتھے پر بندیا لگائی ہوئی ہے۔

تصویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار کہا تھا کہ کوئی برائی سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ’ہولی‘ کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔

تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی ساتھ ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی ہے۔

تاہم ہانیہ عامر کا انداز مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ ایک صارف نے کمنٹ میں پوچھا کہ آخری بار نماز کب پڑھی تھی؟

ایک اور صارف نے بندیا لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوؤں کے کلچر میں گھسنے کی کیا ضرورت ہے۔

کسی نے ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ کمنٹس اور ویوز جمع کرنے کی سوچی سمجھی واردات قرار دیا۔

صارفین نے کمنٹس میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اب ہانیہ عامر کی پوسٹیں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں اس لیے ان فالو کردینا زیادہ بہتر ہے۔

تاہم کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بندیا کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا۔ یہ علاقائی کلچر ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں ایک دوسرے کی مذہبی رسومات میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ دوریاں مٹ سکیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں ہندو مذہب کا تہوار ہولی روایتی انداز میں منایا جا رہا ہے جس کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles