اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول اور ڈیزل پر عائد فی لیٹر لیوی میں مزید اضافہ

16 Mar 2025
16 Mar 2025

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرا ر رکھنے کے اعلان کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر عائد فی لیٹر لیوی میں مزید اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی، ڈیزل پر بھی لیوی 10 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی، ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل پر لیوی 7 روپے 75 پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین پر لیوی 50 روپے فی لیٹر کر دی گئی، لیوی بڑھانے سے 16 دنوں میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، لیوی بڑھانے سے موصول اضافی رقم بجلی کے بلوں میں ریلیف پر خرچ ہوگی۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم لیوی کو 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حکومت نے وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے