اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قائم مقام صدر مملکت سے سفیر جمہوریہ چیک کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر بات چیت

15 Mar 2025
15 Mar 2025

(لاہورنیوز) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ چیک کے سفیر نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریہ چیک کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت، پارلیمانی تعاون، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کو تجارت،قابل تجدید توانائی اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات ہیں۔قائم مقام صدر نے کہاکہ جمہوریہ چیک کے کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے،پاکستان اور جمہوریہ چیک کے مابین دوطرفہ تجارت کو اس کی بھرپور صلاحیت تک بڑھانا چاہئے۔

قائم مقام صدر مملکت نے معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، قائم مقام صدر مملکت نے چیک جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے ویزا کے نظام میں نرمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کیلئے پاکستان کی حمایت پر جمہوریہ چیک کو سراہا۔سفیر جمہوریہ چیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، کاروبار، صحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں،سفیر نے پاکستان سے چیک ریپبلک کو پاکستانی آم برآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم مئی 2025 میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان چیک وزیر اعظم کے استقبال کا منتظر ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ امید ہے کہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعاون مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، چیک سفیر نے جعفر ایکسپریس پر حالیہ دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے