اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایک ہفتے میں انٹربینک اور اوپن ایکسچینج میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

15 Mar 2025
15 Mar 2025

(لاہورنیوز) ایک ہفتے کے دوران انٹربینک اور اوپن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ،امریکی ڈالر 279 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 280 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ایک ہفتے میں ڈالر 44 پیسے مہنگا ہوگیا ، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 281 روپے 86 پیسے پر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں یورو 93 پیسے مہنگا ہوکر 306 روپے 6 پیسے کا ہوگیا ، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1.13 روپے مہنگا ہوکر 365.07 روپے پر جا پہنچا، یو اے ای درہم کی قیمت 5 پیسے اضافے کے ساتھ 76.75 روپے ہو گئی جبکہ ایک ہفتے میں سعودی ریال 22 پیسے مہنگا ہوکر 75.22 روپے پر پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرضوں کی مد میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، سٹیٹ بینک ذخائر 15کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 9 کروڑ ڈالر پر آگئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے