
15 Mar 2025
(ویب ڈیسک) چینی کے تھوک ریٹ میں 10 روپے فی کلو کمی ہو گئی۔
صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت 163 سے 153 پر آ گئی ہے۔
عارف گجر نے بتایا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ملی بھگت سے ہوا اور چینی کی قیمت 165 سے کم ہونے میں چند دن لگیں گے۔
صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔